ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ پڑوسی ملک قطر کے لیے بندش کی شکار اپنی فضائی سروس دوبارہ بحال کر رہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دوحا کے لیے ان کی پہلی پرواز جدہ و قطر سے 11 جنوری کو روانہ ہوگی۔ مذکورہ اعلان سعودی عرب کی قومی ایئر لائنز السعودیہ کی جانب
سے ٹوئٹر پر کیا گیا۔ اس نے مطلع کیا کہ مذکورہ منزل کے لیے ٹکٹ کی بکنگ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گزشتہ تین برس سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بحرین اور مصر کی جانب سے قطر پر عائد پابندی کو اب اٹھالیا گیا ہے۔ پابندی اٹھائے جانے کے بعد سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک قطر کے ساتھ اپنی زمینی، بحری و فضائی سرحدوں کو کھول رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ ، امریکا کی 152 سالہ تاریخ تبدیل ہونے کا امکان نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈونلڈ ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ ، امریکا کی 152 سالہ تاریخ تبدیل ہونے کا امکان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکار کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل ، امریکا کی 152 سالہ تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ صدر کی نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کے بعد یہ امریکا کی 152 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ کسی نے اپنے پیش رو کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ٹرمپ افتتاحی تقریب میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔ واضع رہے کہ ٹرمپ نے امریکی پارلیمان
کیپٹل ہل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس جرم کے مرتکب افراد کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ کیپٹل ہل حملے کے بعد نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں