trump dinner

ڈونلڈ ٹرمپ کا حیران کن فیصلہ ، امریکا کی 152 سالہ تاریخ تبدیل ہونے کا امکان

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکار کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل ، امریکا کی 152 سالہ تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ صدر کی

نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کے بعد یہ امریکا کی 152 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ کسی نے اپنے پیش رو کی تقریب میں شرکت نہ کی ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے انکار پر تبصرہ کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ٹرمپ افتتاحی تقریب میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔ واضع رہے کہ ٹرمپ نے امریکی پارلیمان کیپٹل ہل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس جرم کے مرتکب افراد کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ کیپٹل ہل حملے کے بعد نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close