عمرہ زائرین کے لئے فلائٹس کب شروع کر دی جائیں گی؟ سعودی سفیر نے وفاقی وزیر سے ملاقات میں انکشاف کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر برائے ہو ابازی غلام سرور خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں ایوی ایشن کے حوالے سے دونوں ممالک میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کر نے پر گفتگو کی

گئی۔وفاقی وزیر نے قطر اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی پر سعودی سفیر کو مبارکباد پیش کی ۔وفاقی وزیر نے خلیجی ممالک میں پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے کی خوشحالی اور امن میں بہتری کے لئے خوش آئند قرار دیا۔وفاقی وزیر نے پاکستان اور سعودی عرب  کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان کی طرف سے سعودی عرب میں ABHA (ابھا)شہر کے لئے نئی فلائٹس شروع کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابھا کے لئے ہفتے میں دو فلائٹس آپریٹ کی جائیں گی ،اس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات اور ٹورازم میں مزید اضافہ ہو گا۔سعودی سفیر نے اس حوالے سے جلداقدامات کی یقین دہانی کروائی،سعودی سفیر نے کرونا وائرس کے لئے پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا،انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوتے ہی عمرہ زائرین کے لئے جلد فلائٹس شروع کر دی جائیں گی،دونوں نے کرونا وائرس کے جلد خاتمے کے لئے دعا کی تاکہ اس سال حج کی ادائیگی احسن طریقے سے کی جا سکے۔۔۔۔ ایک ٹکٹ کیساتھ دوسری ٹکٹ بالکل مفت حاصل کریں متحدہ عرب امارات کی معروف ائیر لائن نے سیل لگا دی ابوظہبی ، دبئی (پی این پی) اتحاد ایئرویز نے نئے سال کی سیل کا اعلان کردیا جس کے تحت ایک ٹکٹ کی قیمت میں دو ٹکٹس حاصل کی جاسکتی ہیں، تفصیلات

کے مطابق مسافروں کو 15 جون 2021 سے قبل اس ڈیل کے تحت حاصل کی گئی ٹکٹس پر یہ خصوصی رعایت حاصل ہوگی، اس کے تحت ابوظہبی سے استنبول کیلئے کرایہ 1790 درہم سے، ڈبلن کیلئے 3830 درہم سے، ٹورانٹو کیلئے 5790 درہم سے شروع ہوگا،یہ خصوصی رعایت صرف ایک مہمان اور ایک ساتھی کیلئے دستیاب ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات حکومت نے تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ملازمینکیلئے ہر 14 روز بعد کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا، اس پر 17 جنوری 2021 سے عملدرآمد شروع ہوگا۔گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی فیڈرل اتھارٹی کی طرف سے جاری سرکولر کے مطابق حکومت کا یہ اقدام اس وائرس وبا کے پھیلا کو زیادہ سے زیادہ حد تک روکنا، ملازمین کی صحت کو یقینی بنانا اور کام کرنے کے ماحول کو محفوظ بناناہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close