نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ فائزر اور بائیونٹیک کی مشترکا ویکسین کی دونوں خوراک 21 سے 28 دنوں کے وقفے میں لازمی استعمال کی جانی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ایک آن لائن نیوز بریفنگ میں کہا گیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے تین
سے چار ہفتے بعد استعمال کے نتائج سے متعلق ڈیٹا موجود نہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب برطانیہ میں اس بات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ پہلی خوراک کے بعد دوسری خوراک دینے میں بارہ ہفتوں کی تاخیر کی جائے۔دوسری جانب سربراہ عالمی ادارہ صحت نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اب تک کورونا کے پھیلاو کی ابتدا جاننے کے لیے عالمی مشن کے تمام ارکان کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی ہے۔ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ وائرس کی ابتدا سے متعلق جاننا ڈبلیو ایچ او کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ۔۔۔۔ ہر 14 دن بعد کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا، ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں ابوظبی(پی این آئی) دُنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف ہونے کے بعد ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ یو اے ای میں بھی یورپ سے آنے والے کچھ مریضوں میں اس نئے وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسی خطرے کے پیش نظر اماراتی ریاست ابوظبی میں تمام کاروباری مراکز کے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔ابوظبی حکام کے مطابق ریاست میں تمام دکانوں، ریسٹورنٹس اور کاروباری مراکز کے ملازمین کا ہر 14 دن بعد کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔ ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ (ADDED)کی جانب تمام
کاروباری مراکز کے مالکان پر اہم پابندی عائد کر دی ہے جس کے تحت انہیں ہر 14 دن بعد اپنے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔تمام مالکان اپنے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا خرچہ خود ہی برداشت کریں گے۔اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا گیا کہ جاری کردہ سرکلر کے مطابق 10 جنوری 2021ء کے بعد سے تمام کاروباری مراکز کے مالکان اپنے تمام ملازمین کو ہر 14روز کے بعد کورونا ٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے۔ کورونا ٹیسٹ سے متعلق اس پابندی کا اطلاق ریسٹورنٹس، کیفیز، سپرمارکیٹس، جنرل سٹورز، بیکریوں، گوشت، پھلوں و سبزیوں کی دکانوں، شاپنگ مالز اور دیگر کمرشل سنٹرز پرہوگا۔ADDED کے مطابق جن ملازمین نے کورونا کی ویکسین لگوالی ہے ،ان کے لیے ہر دو ہفتے بعد کورونا ٹیسٹ کروانے کی یہ پابندی عائد نہیں ہوگی۔ صرف انہی ملازمین کا چودہ روز بعد کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا ، جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی۔ کورونا کی یہ ویکسین تمام طبی مراکز پر مفت دستیاب ہے جسے اب تک ہزاروں افراد لگوا کر خوداس موذی وبا سے محفوظ بنا چکے ہیں۔یہ ہدایات ابوظبی میں کورونا کے پھیلاؤ کو موثر انداز سے روکنے کی خاطر جاری کی گئی ہیں تاکہ ریاست میں مقیم افراد کے لیے ایک صحت مند اور محفوظ ماحول تشکیل پا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں