لندن(پی این آئی)برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر تیسرے قومی لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہےجس میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کو بند کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کو چھ
جنوری سے تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں واضح کہا گیا ہے کہ لندن میں قائم پاکستانی سفارتخانے اور دیگر شہروں میں قائم قونصل خانوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی خاطر بند کیا گیا ہے۔برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے آن لائن سروسز کا استعمال کریں۔ برطانیہ سے آنے والے پاکستانیوں کا قرنطینہ کی مدت کہاں پوری کرنی ہو گی؟ حکومت نے نئے طریق کار کا اعلان کر دیا پنجاب حکومت کی جانب سے برطانیہ سے وطن واپس آنے والے مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کرنے کی پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ پالیسی کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم کی برطانیہ میں موجودگی کے پیش نظر لاگو کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ سے انے والے افراد کو سات دن کے لیے لازمی طور پر گھروں میں ا?ئسو لیٹ کروایا جائے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہوم آئسولیٹ ہونے والے افراد کی کڑی اور سخت نگرانی بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ سے آنیوالے افراد کے ائیر پورٹس پر ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے جائیں گیاور تمام ضروری تفصیلات حاصل کرنے کے بعد انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے جاری مراسلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ غیرمعمولی علامات والے مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان نے برطانیہ سے آنے والی پرواز پر پابندی عائد کردی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں