بی جے پی نےبھارت کے ایک اور تاریخی شہرکا نام تبدیل کر کے ہندو شخصیت سے منسوب کرنیکا اعلان کر دیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی جنتا پارٹی(بے جے پی) نے ریاست مہاراشٹرا کے تاریخی شہر اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔مہاراشٹرا میں بی جے پی کے ریاستی صدر چندراکانت پاٹل نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اورنگ آباد کے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوئی تو اورنگ آباد کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر رکھ دیا

جائیگا۔ خیال رہے کہ مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے نام سے منسوب اورنگ آباد ایک تاریخی شہر ہے جسے مہاراشٹرا کا سیاحتی دارالحکومت بھی کہاجاتا ہے۔یہ شہر مختلف تاریخی مقامات کا حامل ہے جن میں اجنٹا کے غار، ایلورہ کے غار، بی بی کا مقبرہ، پن چکی اور اورنگزیب کی تعمیر شدہ جامع مسجد شامل ہے، بی بی کا مقبرہ اورنگزیب کے بیٹے نے اپنی والدہ کی یاد میں تعمیر کرایا تھا جو کہ آگرہ کے تاج محل کا ہم شکل ہے اور اسی وجہ سے اسے غریبوں کا تاج محل بھی کہا جاتا ہے۔انتہا پسند ہندو اورنگ آبادکا نام سمبھاجی نگر رکھنا چاہتے ہیں جوکہ سترہویں صدی میں مرہٹہ سلطنت کے بانی شیواجی کے بڑے بیٹے تھے اور والد کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئے اور اورنگ زیب عالمگیر کی افواج کے ہاتھوں قتل ہوئے۔بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے اصولوں اور فخر کا معاملہ ہے اس لیے ہم الیکشن میں کامیابی کی صورت میں نام ضرور تبدیل کریں گے۔ بی جے پی نے اس حوالے سے ریاست میں برسراقتدار جماعت شیو سینا سے بھی اپنا مؤقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ ریاست میں اپنی سیکولر اتحادی جماعت کانگریس کی مخالفت کی وجہ سے خاموش نظر آتی ہے۔۔۔۔

مودی نے پاکستان اور چین سے جنگ کیلئے تاریخ طے

کرلی، بی جے پی رہنما کا دعوی

نئی دہلی(این این آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کے لیے تاریخ طے کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بی جے پی کے ریاست اتر پردیش کے چیف سواتنترا دیو سنگھ نے پارٹی کارکنان کے اجلاس میں بتایا کہ نریندر مودی نے فیصلہکرلیا ہے کہ بھارت کب پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کرے گا۔بی جے پی رہنما نے اپنے اس دعوی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے آغاز اور آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے جوڑا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں انہیں کہتے سنا گیا کہ رام مندر اور آرٹیکل 370 کے فیصلوں کی طرح نریندر مودی فیصلہ کرچکے ہیں کہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کب کی جائے گی۔ویڈیو میں انہوں نے ہندی زبان میں کہا کہ سمبابندھت تیتھی تے ہے (تاریخ کا فیصلہ ہوچکا ہے)۔سواتنترا دیو سنگھ نے یہ بات بی جے پی کے ایم ایل اے سنجے یادیو کے گھر پر منعقدہ تقریب میں کہی، جنہوں نے بعدازاں اس کی ویڈیو جاری کی۔بی جے پی رہنما نے اپنے بیان میں سماج وادی پارٹی اور بہوجان پارٹی کے کارکنان کو دہشت گردوں سے تشبیہ دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close