پاکستانی سرحد کے قریب ایک اور بھارتی مگ 21طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ کا کیا بنا؟

جے پور (پی این آئی) بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئرفورس کا مگ 21 ریاست راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب سورت گڑھ میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے نے پرواز بھرتے ہی آگ پکڑلی اور دیکھتے ہی دیکھتے نیچے آگرا۔ طیارہ گرنے سے پہلے ہی پائلٹ نے

کامیابی کے ساتھ ایجیکٹ کرلیا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close