فلسطینی بزرگ نے غلیل کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کے چھکے چھڑا دیئے

رام اللہ (این این آئی)فلسطین میں بسائے گئے یہودیوں کے خلاف فلسطینی قوم کا ایک ایک بچہ نبرد آزما اور اپنی جان ہتھیلی پے لیے اپنے وطن کی آزادی کے لیے سرگرم ہے۔ کیا جوان ،کیا بوڑھے، کیا بچے اور کیا خواتین ہرایک اپنی بساط کے مطابق قابضوں کے خلاف لڑتا نظر آتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عموما

اسرائیلی فوج کی طرف سے شکایات کی جاتی ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کے گروپ یہودی آباد کاروں پرسنگ باری کرتے ہیں تاہم مزاحمت کے میدان میں بوڑھے بھی پیچھے نہیں۔ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بزرگ فلسطینی کو غلیل کے ساتھ قابض صہیونی دشمن پر سنگ باری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مشرقی علاقے دیر جریر میں پیش آیا۔ اس بزرگ فلسطینی نے صہیونی دشمن، اسرائیل کی پشت پر کھڑی صہیونی جرائم کی حامی دنیا اور صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کرنیوالے ممالک کو بھی پیغام دیا کہ فلسطینی کسی بھی عمر میں ہوں وہ اپنے وطن پر قابض صہیونیوں کو نکال باہر کرنیکے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔۔۔۔ صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹرھذال کی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹرھذال حمود العتیبی نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے ملاقات کی جس میں فاصلاتی تعلیم کے فروغ، اعلی معیاری تعلیم کی فراہمی اور معاشرے کی تشکیل میں جامعات کے کردار جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے ڈاکٹر ھذال کو بطور صدر جامعہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اسلامی یونیورسٹی کی معاشرے کے

لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوے شفقت محمود نے جامعہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ملکی جامعات پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون پر خصوصی توجہ دیتے ہوے تجربات کے تبادلے کو فروغ دیں۔ پاک سعودی تعلقات کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو ہر آے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ صدر جامعہ نے وزیر تعلیم کو اسلامی یونیورسٹی کے وژن،مستقبل کے اہداف، تعلیمی معیار کی بہتری کے اقدامات اور سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی وزارت کی وضع کردہ پالیسی اور وژن کی روشنی میں اعلی معیاری تعلیم کےلیے دوطرفہ تعاون کے ذریعے اپنی کاوشیں جارے رکھے گی۔ ڈاکٹر ھذا ل کا کہنا تھا کہ اسلامی یونیورسٹی دنیا بھر کی جامعات کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close