سکولوں کو مزید دو ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا

لندن(پی این آئی)برطانوی سیکریٹر ی تعلیم گیون ولیمسن نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری سکول مزید دو ہفتے تک بند رہیں گے ۔واضح رہے کہ گیون ولیمسن نے پہلے کہا تھا کہ لندن کے کچھ حصوں کے سکول کھل جانے چاہئیں جس کے خلاف لندن میں احتجاج ہوا تھا اور برطانیہ کی سب

سے بڑی تدریسی یونین نے سکول بند رکھنے کا مطالبہ کیا تھا ۔اب حکومت نے دباو کے آگے جھک کر سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔این ای یو کی مشترکہ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مریم بوسٹڈ نے کہا کہ انفیکشن کی شرح قابو سے باہر ہونے سے قبل حکومت کو انگلینڈ میں سکول بند کرنے کی ضرورت ہے،حالات زیادہ خراب ہو گئے تو پھر سکول زیادہ دیر تک بند رکھنے پڑ یں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close