دوحہ (این این آئی)افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا اگلا دور (کل)5 جنوری سے قطر میں شروع ہوگا، افغان حکومت کی جانب سے ملک میں مستقل جنگ بندی اور آئندہ حکومت سے متعلق امور پر بات چیت کیئے جانے کا امکان ہے۔حکومتی مذاکرات کار غلام فاروق مجروح نے بتایاکہ افغان حکومت کے
مذاکرات کار مستقل جنگ بندی اور موجودہ نظام حکمرانی کے تحفظ کے لئے زور دیں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ بات چیت بہت پیچیدہ اور وقت طلب ہے لیکن پرامید ہیں کہ جلد ازجلد کسی نتیجے پر پہنچیں گے کیونکہ لوگ اس خونی جنگ سے تنگ آچکے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ سال ستمبر میں ہوا تھا۔۔۔۔ عرب دنیا کی اہم سیاسی شخصیت کورونا کا شکار، اسپتال منتقل کر دیا گیا، دعاؤں کی درخواست قاہرہ(این این آئی)عرب لیگ کے سابق سکریٹری جنرل عمرو موسی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عمرو موسی کو اسپتال میں داخل کرایا گیاجہاں طبی معائنے کے بعد ان کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔عمرو موسی کے انفارمیشن آفس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ موسی کے کرونا کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔ وہ متعدد ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور قرنطینہ میں موجود ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دفتر سے جاری ایک بیان میں موسی نے اپنے تمام دوستوں اور ہر خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے چاہنے والوں اپنی صحت یابی کے لیے دعائوں کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تاکہ وہ مکمل طبی نگرانی میں رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی صحت اب مستحکم ہے۔خیال رہے کہ عمرو موسی سنہ 1991 سے 2001 کے
درمیان مصر میں وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہے۔ اس کے بعد انہیں عرب لیگ کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔ سنہ 2011 میں صدر حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد مصر میں پہلے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں