یکم جنوری کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

ابوظہبی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں سال نو کے موقع پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت نے یکم جنوری 2021 کو سال نو کی پہلی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں یکم جنوری 2021 بروز منگل کو پہلی سرکاری چھٹی

ہوگی۔حکومت کی جانب سے تمام کمپنیوں کو سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں نجی سیکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ یکم جنوری کو تمام دفاتر بند ہوں گے۔اماراتی حکومت نے تمام تمام نجی اداروں کو ہدایت کیکہ وہ یکم جنوری کو دفاتر بند رکھیں، ملازمین کو چھٹی دیں اور تنخواہ نہ کاٹیں۔ 2021 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا 2021 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سال 2020 کے ختم ہونے اور سال 2021 کے آغاز میں اب صرف ایک دن باقی ہے۔ نئے سال سے قبل وفاقی حکومت نے 2021 کیلئے تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تاریخیں بھی بتائی گئی ہیں۔ جاری تفصیلات کے مطابق عید الفطر یکم شوال1442ھ کے موقع پر 15,14اور 16 مئی 2021 کو اور عید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر22،21 اور 23 جولائی کو ہوگی۔اس کے علاوہ یوم کشمیر کے موقع پر 5فروری2021کو پبلک تعطیل ہو گی۔اسی طرح یوم پاکستان کے سلسلے میں 23مارچ 2021 ،یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی2021کو، یوم آزادی کے سلسلے میں 14اگست ،عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 19,18اگست، عید میلاالنبیﷺ 12 ربیع الاول کے موقع پر 19اکتوبر کو قائداعظم ڈے/کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ کرسمس سے ایک دن بعد26دسمبر کو صرف مسیحی کمیونٹی کیلئے تعطیل ہوں گی۔ جبکہ اسی طرح درج ذیل ایام کو بینک تعطیلات ہو گی۔ یکم جنوری2021، 14اپریل یکم رمضان اور یکم جولائی2021 کو بینکوں کی تعطیل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں