تہران (شِنہوا)ایران کی ملکی ساختہ کوویڈ19-کی پہلی ویکسین کوو ایران برکت کا انسانوں پر آزمائش کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی کی منگل کی رپورٹ میں امام خمینی کے حکم پر عملدرآمد کرنے والے ہیڈ کوارٹرز(ای آئی کے او) کے ترجمان حجت نیکی ملکی کے حوالے سے بتایا گیا
ہے کہ ایرانی محققین کی تیار کردہ کوویڈ-19 کی ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کردی گئی ہے اور کئی رضاکاروں کو ویکسین کے انجیکشن لگائے گئے۔ای آئی کے او ملک کی سپریم لیڈرشپ اتھارٹی کے براہ راست کنٹرول میں سرکاری ملکیتی ادارہ ہے ، جس کی موجودہ قیادت علی خامنہ ای کررہے ہیں۔ای آئی کے او کے سربراہ محمد مخبر کی بیٹی اور سب سے پہلے ویکسین لگوانے والی رضاکار طیبہ مخبر نے کہا کہ وہ صرف پہلی رضاکار ہونے پر خوش نہیں بلکہ انہیں ملک میں ہونے والے اس سائنسی کام پر خوشی ہے جو ملک میں کیا گیا ہے۔ انکا کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ اس کا نتیجہ عوام کی صحت کے لئے اچھا ہوگا۔ای آئی کے او کا کہنا ہے آزمائش کے موجودہ مرحلے میں کل 56 رضاکاروں کو ویکسین دی جائے گی۔۔۔۔
شرمندگی ہی شرمندگی، آزمائشی ویکیسن لگوانے والے بھارت کے وزیر صحت کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا
نئی دہلی(شِنہوا)شمالی بھارت کی ریاست ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج جنہیں گزشتہ ماہ کوویڈ19-کی آزمائشی ویکسین دی گئی تھی کا ہفتہ کو نوول کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انیل وج جن کے پاس صحت سمیت متعداد وزارتوں کے قلمدان ہیں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ وائرس کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے
حالیہ دنوں میں اپنے ملنے جلنے والے افراد سے اپنا ٹیسٹ کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔وج نے لکھا کہ ان کا کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ امبالا کنٹونمنٹ کے سول اسپتال میں داخل ہیں۔ وہ تمام افراد جو مجھ سے قریبی رابطے میں رہے ہیں ان کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کرائیں۔گزشتہ ماہ، 67 سالہ وج کو بھارت بائیوٹیک کے کوواکسن کے تیسرے مرحلے کی آزمائش کے دوران کوویڈ-19 ویکسین کی آزمائشی خوراک دی گئی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ویکسین کے لئے اپنی ریاست میں پہلے رضاکار ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں