یہ آخری وباء نہیں ہو گی، یورپ میں ویکسین لگانے کے آغاز پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا ڈرا دینے والا اعلان

برلن (پی این آئی) کورونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد یورپ کے کئی ممالک میں عمر رسیدہ افراد کو اتوار کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانا شروع کر دی گئی ہے جبکہ فرانس میں حکام نے تیسرے لاک ڈاؤن کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یورپی خبر رساں ادارے کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک کے

اشتراک سے بنائی گئی ویکسین کی ابتدائی خوراکیں سنیچر کو اٹلی، سپین اور فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک پہنچیں جو ریٹائرمنٹ ہومز اور  بیمار افراد کا خیال رکھنے والے عملے کو دی جا رہی ہیں۔ 21 دسمبر کو فائزر- بائیو این ٹیک کی ویکسین کی منظوری کے بعد یورپی یونین کے 27 ممالک میں ویکسینیشن کے لیے اتوار کا دن مقرر کیا گیا تھا لیکن کچھ ممالک نے سنیچر سے ہی اس کا آغاز کر دیا۔ جرمنی کے ایک کیئر ہوم میں 101 سالہ خاتون کو ویکسین لگانے سے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ویکسین کی منظوری اور اس کی فراہمی نے 2021 میں اس وبا سے چھٹکارے کی امیدیں بڑھا دی ہیں، جو گذشتہ سال چین سے شروع ہوئی اور جس کی وجہ سے اب تک 17 لاکھ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پہلے انٹرنیشنل ڈے آف ایپیڈیمک پریپیئرڈنس کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کی وبا سے سبق لینے کا وقت آگیا ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ یہ آخری وبا نہیں ہوگی اور وبائیں زندگی کی حقیقت ہوتی ہیں۔۔۔ کورونا وائرس کی نئی قسم، بڑے ملک نے تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگادیکورونا وائرس کی نئی قسم، بڑے ملک نے تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگادی ٹوکیو (این این آئی)جاپان نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔جاپانی میڈیا

کے مطابق نئے وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت نے ملک میں نئے غیرملکیوں کی آمد پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ 28 دسمبر سے 31 جنوری تک ملک میں غیرملکیوں کی آمد پر پابندی ہوگی۔خیال رہے کہ جاپان میں گذشتہ روز کورونا کی نئی قسم کے چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close