فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصی میں داخل

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصی میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکزاطلاعات

فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 50 یہودی آباد کاروں، 40 یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت دسیوں یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔خیال رہے کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصی میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔ یہودی شرپسندوں کیحرم قدسی پر دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ شام میں اسرائیلی بمباری، ایرانی ملیشیا کے گودام اور کئی مراکز تباہ دمشق(این این آئی ) شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں کے ذریعے شام میں متعدد مقامات پر ایرانی حمایت یافتہ

ملیشیائوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔ اس بمباری میں متعدد اسلحل گودام اور ایک دفاعی تحقیقی مرکز تباہ ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انسانی حقوق آبزروٹیری نے بتایاکہ دمشق کے قریب ہونے والی اس بمباری کے نتیجے میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایمبولینسوں کو اس علاقے میں جاتے دیکھا گیا ہے تاہم ہلاکتوں اور جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔آبزرویٹری نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے حماہ کے شہر مصیاف کے مغرب میں واقع دفاعی لیبارٹری ، فوجی مراکز اور ایرانی ملیشیاں اور گوداموں کو نشانہ بنایا۔ یہاں پر شامی اور غیر شامی جنگجووں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ تاہم اس بمباری کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔تاہم شام کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ شام کی حکومت کے فضائی دفاع نے حما کے دیہی علاقوں اور مصیاف کے علاقے پر اسرائیلی بمباری کا بھرپور جواب یا ۔شامی ٹی وی پر نشر کردہ ایک فوٹیج دعوی کیا گیا کہ اسرائیلی حملے کو پسپا کرنے کے لیے فضائی دفاع منہ توڑ جوابی کارروائی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close