شام میں اسرائیلی بمباری، ایرانی ملیشیا کے گودام اور کئی مراکز تباہ

دمشق(این این آئی ) شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں کے ذریعے شام میں متعدد مقامات پر ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔ اس بمباری میں متعدد اسلحل گودام اور ایک دفاعی تحقیقی مرکز تباہ ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انسانی

حقوق آبزروٹیری نے بتایاکہ دمشق کے قریب ہونے والی اس بمباری کے نتیجے میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایمبولینسوں کو اس علاقے میں جاتے دیکھا گیا ہے تاہم ہلاکتوں اور جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔آبزرویٹری نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے حماہ کے شہر مصیاف کے مغرب میں واقع دفاعی لیبارٹری ، فوجی مراکز اور ایرانی ملیشیاں اور گوداموں کو نشانہ بنایا۔ یہاں پر شامی اور غیر شامی جنگجووں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ تاہم اس بمباری کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔تاہم شام کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ شام کی حکومت کے فضائی دفاع نے حما کے دیہی علاقوں اور مصیاف کے علاقے پر اسرائیلی بمباری کا بھرپور جواب یا ۔شامی ٹی وی پر نشر کردہ ایک فوٹیج دعوی کیا گیا کہ اسرائیلی حملے کو پسپا کرنے کے لیے فضائی دفاع منہ توڑ جوابی کارروائی کی۔ بریگزٹ ڈیل فائنل، برطانیہ اور یورپی یونین میں بالآخر معاہدہ طے پا گیا، اب سب کچھ اپنا ہے، برطانوی اعلامیہ لندن (خادم حسین شاہین) برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیل سے برطانوی عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات پر کیے گئے وعدے پورے ہوگئے۔حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے رقم، بارڈر کنٹرول، قانون، تجارت اور ماہی

گیری پر اپنا کنٹرول واپس لے لیا، پورے ملک کے بزنسز اور خاندانوں کیلئے یہ زبردست خبر ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے صفر ٹیرف اور صفر کوٹے پر یورپی یونین سے پہلا آزادانہ معاہدہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کچھ دیر میں پریس کانفرنس میں اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close