دنیا بھر میں کورونا سے 17 لاکھ 50 ہزار ہلاکتیں، سات کروڑ 97 لاکھ سے زائد افراد متاثر

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 164 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 49 ہزار 528 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 18 لاکھ 55 ہزار 489 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں

آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 274 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 61 لاکھ 29 ہزار 147 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 37 ہزار 66 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 91 لاکھ 11 ہزار 326 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 75 لاکھ 55 ہزار 137 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 775 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 12 لاکھ 19 ہزار 123 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 47 ہزار 128 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ 47 ہزار 468 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 90 ہزار 32زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 74 لاکھ

25 ہزار 593 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 53 ہزار 96 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 63 ہزار 688 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 62 ہزار 268 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 25 لاکھ 27 ہزار 509 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 69 ہزار 625 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 21 لاکھ 88 ہزار 587 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 19 ہزار 115 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 21 لاکھ 712 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 70 ہزار 900 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 20 لاکھ 9 ہزار 317 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 49 ہزار 824 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 69 ہزار 610 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 29 ہزار 681 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 14 ہزار 326 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 159 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار

725 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 80 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 913 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آ گیا ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 152 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 85 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 824 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 753 ہو گئی ہے، جبکہ کل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 222 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 435 ٹیسٹ کیئے گئے، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 4 رہی، جبکہ اب تک کل 64 لاکھ 82 ہزار 889 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں کل 38 ہزار 511 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور

گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 382 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 18 ہزار 958 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close