بریگزٹ ڈیل فائنل، برطانیہ اور یورپی یونین میں بالآخر معاہدہ طے پا گیا، اب سب کچھ اپنا ہے، برطانوی اعلامیہ

لندن (خادم حسین شاہین) برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیل سے برطانوی عوام سے ریفرنڈم اور انتخابات پر کیے گئے وعدے پورے ہوگئے۔حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے رقم، بارڈر کنٹرول، قانون، تجارت اور ماہی

گیری پر اپنا کنٹرول واپس لے لیا، پورے ملک کے بزنسز اور خاندانوں کیلئے یہ زبردست خبر ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے صفر ٹیرف اور صفر کوٹے پر یورپی یونین سے پہلا آزادانہ معاہدہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کچھ دیر میں پریس کانفرنس میں اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close