کرونا وائرس کی دوسری قسم کے بعد تیسری قسم کی دریافت، نئی قسم کا کرونا وائرس کس قدر خطرناک ہے؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لندن (پی این آئی) برطانیہ سے بہت ہی تشویش ناک خبر، کرونا وائرس کی تیسری قسم دریافت۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک برطانیہ سے مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اور انتہائی تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ برطانوی خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی اور قسم دریافت

ہوئی ہے۔ برطانوی وزارت صحت نے کورونا کی اس نئی قسم کے مریض رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر وائرس کی یہ نئی قسم جنوبی افریقہ سے منتقل ہوئی۔کورونا کی اس نئی قسم کے 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، دونوں مریض حال ہی میں جنوبی افریقہ سے برطانیہ پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کچھ روز قبل مہلک وبا کی ایک نئی قسم پھیلنے کا انکشاف ہوا تھا۔ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا کی نئی قسم وائرس کی پچھلی قسم کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔ انکشاف ہوا کہ کورونا کی یہ نئی قسم تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے باعث برطانیہ میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اس انکشاف کے بعد دنیا کے کئی ممالک برطانیہ سے فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر چکے ہیں۔ برطانیہ پر سفری پابندیاں لگانے والے ممالک کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ وائرس کی نئی قسم کی دریافت کے بعد بیشتر یورپی ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے تمام پروازیں روک دی ہیں اور ان کے علاوہ دیگر ممالک بھی ایسے اقدام پر غور کررہے ہیں۔ پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کی ہے۔ برطانیہ سے بہت ہی تشویش ناک خبر، کرونا وائرس کی تیسری قسم دریافت۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک برطانیہ سے مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے ایک اور انتہائی تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close