کورونا کی دوسری لہر، یورپی یونین نے رکن ملکوں کو برطانیہ کے ساتھ اپنے شہریوں کی آمدورفت محدود کرنے کی سفارش کر دی

برسلز (این این آئی )یورپی یونین نے اپنے رکن27ملکوں کو سفارش کی ہے کہ وہ تاحکم ثانی برطانیہ کے غیرضروری سفر کی حوصلہ شکنی کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے جسٹس کمشنر ڈائیڈائیر رینڈرس نے ایک بیان میں کہا کہ رکن ممالک کو برطانیہ کیغیر ضروری سفر کی حوصلہ شکنی کے لیے

مربوط حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ مکمل سفری پابندی کی صورت میں یورپی یونین اور برطانیہ کے شہریوں کو ان کے گھروں کو واپسی سے نہیں روکا جانا چاہیے۔یورپی یونین کی انتظامی شاخ کا کہنا تھا کہ لوگ اگر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کردیں یا خود کو قرنطین کرلیں تو انھیں ان کے آبائی ممالک یا مرکزی اقامت گاہوں پرلوٹنے کی اجازت ہونی چاہیے۔یورپی کمیشن کا کہناتھا کہ سرحدی علاقوں میں بحری جہازوں ، گاڑیوں یا طیاروں کے ذریعے سفر کرنے والے ٹرانسپورٹ ورکروں کو کسی قسم کی سفری پابندی سے مستثنا ہونا چاہیے۔ضروری طبی عملہ کو بھی قرنطین کے بغیر آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہونی چاہیے لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ انھیں سفر سے 72 گھنٹے قبل کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close