اسلام آباد(پی این آئی)نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت تاریخی ہو ٹل روز ویلٹ کو 94 سال بعد بند کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورونا کی وجہ سے ہوٹل خسارے میں تھا۔روزویلٹ ہوٹل انتظامیہ نے نیویارک کے حکام کو ہوٹل کی بندش سے آگاہ کر دیا ہے۔ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد ہوٹل خسارے
میں چل رہا تھا۔ ہوٹل بند ہونے سے 431 افراد نوکریوں سے محروم ہو گئے ہیں۔ہوٹل کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان رواں ماہ مارچ میں ہوا تھا۔ 1025 کمروں پر مشتمل ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی ملکیت ہے۔یاد رہے کہ کورونا کے باعث ہوٹل انڈسٹری سے منسلک 75 لاکھ افراد بے روزگار ہوچکے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں