لندن (این این آئی )برطانوی میڈیا نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈان کے مساوی ٹئیر فور بھی متعارف کروادی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ٹئیر فور کا اطلاق لندن سمیت ساتھ ایسٹ کے
علاقوں میںہوگیا، کرسمس پر 5 روز کیلئے نرم کی جانے والی پابندیاں اب صرف ایک روز نرم کی جائیں گی۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ٹئیر فور والے علاقوں میں غیر ضروری اشیا کی دکانیں، جم اور ہیر ڈریسر بند رہیں گے، ٹئیر فور میں لوگ کام پر جانے، ورزش اور ایجوکیشن یا چائلڈ کئیر کیلئے گھر سے نکل سکیں گے۔ بورس جانسن نے کہا کہ ٹئیر فور والے علاقے کے لوگوں کو کرسمس ببل بنانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دیگر علاقوں میں صرف کرسمس والے دن 3 گھرانوں کے افراد مل سکیں گے، ٹئیر فور ہر نظر ثانی 30 دسمبر کو ہوگی، لوگ نئے نیو ائیر پر بھی قواعد کا خیال رکھیں۔بورس جانسن نے ٹئیر فور والے علاقے کے لوگوں کو گھر سے باہر رات گزارنے اور بیرون ملک جانے سے بھی گریز کا مشورہ دیا۔۔۔۔
چین کی طرف سے نئی امریکی حکومت کا خیرمقدم، اختلافات کے باوجودمشترکہ مفادات اور تعاون کی گنجائش موجود ہے،لی یو چھینگ کی میڈیا سے گفتگو
بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیرخارجہ لی یو چھینگ نے چین-امریکہ تعلقات کو صحیح راستے پر آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔لی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پریس کانفرنس میں امریکہ کے صدارتی انتخاب اور چین- امریکہ تعلقات سے متعلق رائے دیتے ہوئے کیا۔لی نے کہا کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے اور اس کا نتیجہ ابھی تک معلوم نہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ صدارتی دوڑ بغیر کسی رکاوٹ اور ہموار طریقے سے آگے بڑھ سکتی ہے۔لی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے چین کا نقطہ نظر واضح اور مستقل ہے ۔ اگرچہ دونوں ممالک کے مابین اختلافات ہیں تاہم دونوں کے درمیان مشترکہ مفادات اور تعاون کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں صحت مندانہ اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے سے دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اور عالمی برادری کی مشترکہ خواہش کو فائدہ پہنچتا ہے۔چین کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اگلی امریکی حکومت چین کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھائے گی ،عدم تنازعہ،عدم تصادم،باہمی احترام اور یکساں تعاون کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اشتراک،اختلافات کو حل کرنے اور صحیح راستے پر باہمی تعلقات کو آگے لے جانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں