امریکا پر بڑے سائبر حملے میں روس ملوث تھا، امریکی وزیرخارجہ نے الزام عائد کر دیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد امریکی حکومتی اداروں پر ہوئے تباہ کن سائبر حملے میں روس ملوث ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے ایک روز قبل امریکی ٹیکنالوجی ادارے مائیکروسافٹ نے بتایا تھا کہ اسے قریب چالیس صارفین کی جانب سے مال

ویئر حملے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ مائیک پومپیو نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ امریکی حکومت نظام میں داخل ہونے کے لیے ایک تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر کا ایک حصہ استعمال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سائبر حملے سے متاثرہ 80 فیصد صارفین کا تعلق امریکا سے ہے۔۔۔۔

چین کی طرف سے نئی امریکی حکومت کا خیرمقدم، اختلافات کے باوجودمشترکہ مفادات اور تعاون کی گنجائش موجود ہے،لی یو چھینگ کی میڈیا سے گفتگو

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیرخارجہ لی یو چھینگ نے چین-امریکہ تعلقات کو صحیح راستے پر آگے بڑھانے پر زور دیا ہے۔لی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پریس کانفرنس میں امریکہ کے صدارتی انتخاب اور چین- امریکہ تعلقات سے متعلق رائے دیتے ہوئے کیا۔لی نے کہا کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لئے

ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے اور اس کا نتیجہ ابھی تک معلوم نہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ صدارتی دوڑ بغیر کسی رکاوٹ اور ہموار طریقے سے آگے بڑھ سکتی ہے۔لی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے چین کا نقطہ نظر واضح اور مستقل ہے ۔ اگرچہ دونوں ممالک کے مابین اختلافات ہیں تاہم

دونوں کے درمیان مشترکہ مفادات اور تعاون کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں صحت مندانہ اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے سے دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات اور عالمی برادری کی مشترکہ خواہش کو فائدہ پہنچتا ہے۔چین کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اگلی امریکی حکومت چین کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھائے گی ،عدم تنازعہ،عدم تصادم،باہمی احترام اور یکساں تعاون کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اشتراک،اختلافات کو حل کرنے اور صحیح راستے پر باہمی تعلقات کو آگے لے جانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close