نیویارک(پی این آئی) کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو چکی ہے اور ایک امید بندھی ہے کہ جلد اس موذی وباءسے نجات مل جائے گی تاہم اب بل گیٹس نے اس کے متعلق ایک تشویشناک انکشاف کردیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے اگلے چار سے 6ماہ بدترین ہو سکتے
ہیں اور پہلے سے زیادہ اموات ہو سکتی ہے تاہم ان اموات سے بچا جا سکتا ہے اگر لوگ اس وباءسے متعلق بتائے گئے قوانین اور پابندیوں کی پاسداری کریں، فیس ماسک پہنیں اور بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”امریکہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت نے جس طرح کام کیا اور جس طریقے سے اس وباءکو ہینڈل کرنے کی کوشش کی، اس پر مجھے بہت مایوسی ہوئی۔ میر اخیال تھا کہ امریکہ اس حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔اس وقت تک وائرس جتنا خطرناک ثابت ہو چکا ہے، آئندہ مہینوں میں اس سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم مجھے جس چیز سے حیران کیا ہے وہ اس وباءکا امریکہ اور دنیا کی معیشت پر اثر ہے۔اس سے دنیا کو میری اور بہت سے تجزیہ کاروں کی توقع سے کہیں زیادہ معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔“واضح رہے کہ بل گیٹس نے 2015ءمیں ایک انٹرویو کے دوران کورونا وائرس جیسی ممکنہ وباءکی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ مستقبل قریب میں میزائلوں سے نہیں بلکہ مائیکروبز سے لاکھوں لوگ موت کے گھاٹ اتر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو چکی ہے اور ایک امید بندھی ہے کہ جلد اس موذی وباءسے نجات مل جائے گی تاہم اب بل گیٹس نے اس کے متعلق ایک تشویشناک انکشاف کردیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے اگلے چار سے 6ماہ بدترین ہو سکتے ہیں اور پہلے سے زیادہ اموات ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں