اہم ملک کے وزیراعظم کرونا سے ہلاک ‎

اسلام آباد(پی این آئی ) سوازی لینڈ کے وزیراعظم کرونا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے ملک سوازی لینڈ کے وزیراعظم امبروز ڈلامینی کرونا سے ہلاک ہونیوالے کسی بھی ملک کے پہلے چیف ایگزیکٹو ہیں ۔ 52 سالہ ڈلامینی 2018 سے ملک کے

وزیراعظم تھے۔سوازی لینڈ کے وزیر اعظم نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ہمسایہ ملک جنوبی افریقہ کے ایک اسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ان کی موت کا اعلان سوازی لینڈ کی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close