کورونا وائرس کو قابو کر لیا گیا، سعودی حکومت کا کورونا وبا کیخلاف جیت کا اعلان

ریاض(پی این آئی) سعودی عر ب نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ مملکت میں گزشتہ چند روز کے دوران کورونا کیسز انتہائی کم رہ گئے ہیں۔ سعودی حکومت نے کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ

حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے میں انتہائی شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے۔سعودی عرب میں اتوار کے روز صرف 139 کیسز رپورٹ ہوئے جو مملکت میں مارچ 2020ء سے شروع ہونے والی کورونا لہر کے بعد کے کم ترین کیسز ہیں۔ کیسز کا تیزی سے نیچے آنا بہت حوصلہ افزا بات ہے۔ مملکت کے زیادہ تر علاقے کورونا سے محفوظ ہو چکے ہیں۔ جب کہ پچھلے کچھ ہفتوں میں کیسز 50 سے نیچے آئے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے کورونا کیسز پر تیزی سے قابو پایا۔جس کی وجہ سے مملکت کے بہت سے علاقوں میں اب اس وبا کا صفایا ہو چکا ہے۔ زیادہ تر کیسز چند علاقوں سے ہی مخصوس ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں یہ صورت حال مزید بہتر ہو جائے گی ۔ کورونا کے خلاف یہ کامیابی عوام کے بھرپور تعاون کے باعث ممکن ہو پائی۔ مملکت میں مقیم افراد نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا گائیڈ لائنز پر بہترین انداز سے عمل کیا ورنہ سعودی عرب میں کورونا کیسز کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔سعودی عرب کے محکمہ صحت سمیت باقی تمام اداروں کی کارکردگی بھی اس حوالے سے قابل ستائش رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عنقریب فائزر اور بائیو این ٹیک کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ویکسین کا استعمال شروع ہو جائے گا جس کے بعد اس وبا کے مکمل خاتمے کی جانب تیزی سے پیش رفت ہو سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close