ویکسین کی فراہمی میں غریب ملکوں سے زیادتی، امیر ملکوں نے اپنی آبادی سے 3 گنا زیادہ خوراکیں وقت سے پہلے خرید لیں

لندن(این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی اور برطانوی ادارے آکسفیم پر مشتمل پیپلز ویکسین الائنس نے کہاہے کہ امیر ملکوں نے اپنی آبادی سے 3 گنا زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں وقت سے پہلے خرید لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمنسٹی اور پیپلز ویکسین الائنس نے کہا کہ 2021 میں تقریبا 70غریب

ممالک اپنی آبادی کے صرف دسویں حصے کو ویکسین فراہم کر پائیں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار 865 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں۔۔۔۔

الرجی کا شکار مریضوں کوکورونا ویکسین لگانے سے کیوں روک دیا گیا؟ کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟ لوگ پریشان ہو گئے

بیجنگ (این این آئی) برطانیہ میں محکمہ صحت کے حکام نے الرجی کا شکار افرادکوکورونا ویکسین لگانے سے روک دیا ہے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق یہ ہدایت برطانیہ میں دواؤں اور طبی آلات کے معیار پر نظر رکھنے والے ادارے ‘میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹ ریگولیٹری ایجنسی’ نے جاری کی ہے۔ برطانوی محکمہ صحت کی ریگولیٹری ایجنسی نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہیں کسی قسم کی غذا، دوا یا ویکسین سے الرجی ہوتی ہے وہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین نہیں لگوائیں۔حکام کی جانب سے یہ ہدایات گزشتہ روز ویکسین لگوانے والوں میں سے دو افراد پر الرجک ری ایکشن آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں، دونوں افراد کا تعلق برطانوی محکمہ صحت سے ہے اور دونوں کے متعلق بتایا گیا ہے انہیں الرجی کی شکایت تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن پروگرام کے مانیٹرنگ سسٹم کی بہتری کی وجہ سے الرجک ری ایکشن کے ان دو وقعات کا جلد ہی پتہ چل گیا اس لئے احتیاطی مشورے جاری کردیئے گئے ہیں۔۔۔۔

close