صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا جو بائیڈن اور ٹرمپ نے حتمی طور پر کتنے الیکٹورل ووٹ حاصل کیے؟ الیکشن کمیشن کا اعلان

واشنگٹن(این این آئی)امریکی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔نو منتخب امریکی صدر جو

بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ری پنلکنز نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔۔۔۔۔

آسٹریا کی عدالت نے اسکولوں میں اسکارف کی اجازت دیدی، پابندی لگانے کا قانون آزادی فکر کے منافی قرار دے دیا گیا

ویانا(این این آئی)آسٹریا کی عدالت نے اسکولوں میں اسکارف پہننے پر پابندی کو مسلمانوں سے امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے ختم کردیا۔آسٹریا کی پارلیمنٹ نے گذشتہ سال یہ امتیازی قانون منظور کیا تھا جس کے تحت 10سال سے بڑی عمر کی طالبات پر مذہبی علامت کے طور پر اسکولوں میں سرڈھکنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس قانون میں ہیڈ اسکارف کا ذکر نہیں تھا تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ یہ قانون مسلم طالبات کے لیے بنایا گیا تھا جوکہ امتیازی ہونے کے باعث آئین کے خلاف ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ قانون امتیازی ہونے کے ساتھ آئین میں موجود مذہبی آزادی اور آزادی فکر سے متعلق اصولوں کے بھی خلاف ہے۔مسلمانوں والدین کی جانب سے دائر درخواست میں مقف اختیار کیاگیا تھا کہ یہ قانون خاص طور پر مسلم طالبات کے لیے بنایاگیا ہے جب کہ کوئی یہودی بچہ اپنی مذہبی ٹوپی پہن کر بھی اسکول آسکتا ہے ۔آسٹریا میں مسلمانوں کی مذہبی تنظیموں کے ملکی اتحاد نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئیکہا ہیکہ یہ فیصلہ آسٹریا میں مذہبی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے عمل کو مضبوط بنائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں