بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے مینار پاکستان پرکھڑ ے ہو کر کس چیز کو تسلیم کیا تھا ، حیران کن انکشاف

لاہور(پی این آئی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ نظام کو بدلنا ہوگا اور اس کو بدلے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔یہ ملک غیر جمہوری قوتوں کی مزید مداخلت کی تاب نہیں لا سکتا اور جو دخل اندازی کرتے ہیں

انہیں بھی اب سمجھ لینا چاہیے کہ ملک اس کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ لاہور میں مینار پاکستان میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس نظام کو بدلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے کیونکہ اس ہائی جیک جمہوریت میں آپ کے مستقبل کو اغوا کیا گیا ہے اور اس بات کو جتنی جلدی سمجھ لیا جائے اتنا ہی اچھا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ایسا نظام چاہیے جس میں ریاست کے اوپر ریاست نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی قوم اپنی فوج سے نہیں لڑ سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب پاکستانی عوام نے انہیں تیسری مرتبہ وزیراعظم بنایا اور ان کے بھائی شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا تو ملک میں دہشت گردی تھی، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معاشی مسائل تھے اور کئی کئی گھنٹے گیس میسر نہیں آتی تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ جب ماضی میں بھارتی وزیراعظم واجپائی پاکستان آئے تو اسی مقام، مینار پاکستان پر، انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں اس کا اپنا مقام ہے اس کی اپنی مہر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close