کورونا ویکسین 24 گھنٹے کے اندر لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا، اہم اعلان کر دیا گیا

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے لیے فائزر کی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی،

اس سے پہلے برطانیہ اور کینیڈا بھی فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دے چکے ہیں ۔اس سے قبل فائزر ویکسین کی منظوری کے لیے وائٹ ہاوس کی ایف ڈی اے چیف کومبینہ دھمکی سامنے آئی تھی ۔۔۔۔

الرجی کا شکار مریضوں کوکورونا ویکسین لگانے سے کیوں روک دیا گیا؟ کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟ لوگ پریشان ہو گئے

بیجنگ (این این آئی) برطانیہ میں محکمہ صحت کے حکام نے الرجی کا شکار افرادکوکورونا ویکسین لگانے سے روک دیا ہے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق یہ ہدایت برطانیہ میں دواؤں اور طبی آلات کے معیار پر نظر رکھنے والے ادارے ‘میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹ ریگولیٹری ایجنسی’ نے جاری کی ہے۔ برطانوی محکمہصحت کی ریگولیٹری ایجنسی نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہیں کسی قسم کی غذا، دوا یا ویکسین سے الرجی ہوتی ہے وہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین نہیں لگوائیں۔حکام کی جانب سے یہ ہدایات گزشتہ روز ویکسین لگوانے والوں میں سے دو افراد پر الرجک ری ایکشن آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں، دونوں افراد کا تعلق برطانوی محکمہ صحت سے ہے اور دونوں کے متعلق بتایا گیا ہے انہیں الرجی کی شکایت

تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن پروگرام کے مانیٹرنگ سسٹم کی بہتری کی وجہ سے الرجک ری ایکشن کے ان دو وقعات کا جلد ہی پتہ چل گیا اس لئے احتیاطی مشورے جاری کردیئے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں