ایوانکا ٹرمپ نے ایک ہی لباس دوسری مرتبہ کیوں پہنا؟ امریکہ میں بحث چھڑ گئی

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے ایک ہی لباس دوسری مرتبہ پہن کر وائٹ ہائوس میں آخری کرسمس کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ایوانکا کا ایک ہی لباس دوسری بڑی تقریب میں پہنے جانے پر زیر بحث ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوانکا نے امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی شکست

کے بعد وائٹ ہائوس میں ہونے والی آخری کرسمس کی تقریب میں شرکت کے دوران وہ جوڑا پہن رکھا تھا جو انہوں نے رواں سال مارچ میں ہونے والی گرڈیرون ڈنر کی تقریب میں پہنا تھا۔2 ہزار 750 ڈالرز مالیت کے سلور اور کرمسن مارکرین کا دلکش لباس زیب تن کیے ایوانکا ٹرمپ اپنے شوہر جیرڈ کشنر کے ساتھ وائٹ ہائوس میں منعقد کی گئی کرسمس سجاٹ کی تقریب سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔ایوانکا نے اپنے شوہر کے ساتھ وائٹ ہائوس سے اپنی تین تصاویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ وائٹ ہائوس میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی سجاوٹ اور پارٹی کے دلکش مناظر۔ خیال رہے کہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاوس میں کی گئی سجاوٹ کا افتتاح کردیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close