دبئی ائر پورٹ حکام نے اسرائیلی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، کھلبلی مچ گئی، وجہ کیا بنی؟

دبئی(این این آئی)اماراتی پرواز سے تل ابیب سے دبئی پہنچنے والے اسرائیلی مسافر کو اماراتی حکام نے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن حکام نے مسافروں سے دوبارہ آن لائن ویزہ انٹری کرنے کو کہا۔دبئی میں اماراتی حکام نے اسرائیلی مسافروں کو ایئرپورٹ پر دو گھنٹے تک

روکے رکھا، اسرائیلی مسافر فلائی دبئی کی پرواز سے تل ابیب سے دبئی پہنچے تھے۔طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث 160 اسرائیلی مسافروں کو دبئی ایئرپورٹ پر رکنا پڑا۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ تکنیکی خرابی کے باعث اسرائیل جانے والی دو دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اماراتی وزارت خارجہ سے ابطہ کیا ہے اور مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close