کورونا کے بڑھتے کیس، کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر سخت لاک ڈائون نافذ

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ریاست کیلی فورنیا میں ایک نیا سخت لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر کے اعلان کردہ احکامات میں بتایاگیاکہ ایک بڑی تعداد میں عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نئے

احکامات کے مطابق بہت سے کاروبار بند رہیں گے اور لوگوں کے اپنے گھروں سے باہر ایک دوسرے سے ملنے پر پابندی ہو گی۔واضح رہے کہ یہ نئے احکامات ہسپتالوں کے انتہائی نگہداشت واررڈز میں کم ہوتی گنجائش کے پیش نظر عائد کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close