واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی، ویکسین کی منظوری کے بعد 11دسمبر سے ویکسینیشن کے آغاز کا امکان ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز کورونا سے 2 ہزار 637 اموات جبکہ 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔امریکا میں
10دسمبر کو ایف ڈی اے میں فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری سے متعلق اجلاس ہوگا جبکہ موڈرنا بھی ایف ڈی اے کو منظوری کے لیے درخواست دے چکی ہے ۔روس میں گزشتہ روز کورونا کے 28 ہزار 782 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ روس نے مقامی ویکسین کا استعمال ماسکو میں شروع کردیا، جرمنی کورونا ویکسینیشن پر 6 بلین یورو خرچ کرے گا۔ادھر برطانیہ میں کورونا سے مزید 397 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات 61 ہزار سے زائد ہوگئیں۔ برطانیہ میں گذشتہ روز مزید 15 ہزار 539 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔برطانوی اپوزیشن لیڈر کیئراسٹارمر اسٹاف رکن کے کورونا پازیٹو ہونے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے۔ فرانس میں گزشتہ روز کورونا کے مزید 12 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے۔جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشات کے پیش نظر سماجی اجتماعات پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا امکان ہے۔ جنوبی کوریا میں گزشتہ روز 583 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جمہوریہ کانگومیں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب متاثرہ افراد کی مدد میں مشکلات کا سامنا ہے۔ طبی عملے کے پاس آکسیجن اسٹاک کی قلت ہوگئی ہے۔ارجنٹائن میں کووڈ سے نمٹنے کے لیے بارہ ہزار امیر افراد پر ٹیکس لگادیا گیا۔ ملینئرز ٹیکس طبی ساز و سامان اور امدادی سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں