سابق وزیرخزانہ کو کرپشن کے جرم میں قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا

ویانا(پی این آئی) یورپی ملک آسٹریا کے سابق وزیرخزانہ کیرل ہینز گریسر کو کرپشن کے جرم میں قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 51سالہ کیرل ہینز پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اس گینگ کا حصہ رہے ہیں جو پراپرٹی کی نیلامی میں مخصوص بولی دہندگان کی مدد کرکے ان سے بھاری

رشوت لیتے رہے اور خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ یہ الزام ثابت ہونے پر کیرل کو 8ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ویانا کریمنل کورٹ نے اپنے فیصلے میں بتایا کہ ”کیرل کا اس گینگ کا حصہ ہونا ثابت ہو گیا ہے جس نے 2004ءمیں 86کروڑ 80لاکھ پاؤنڈ مالیت کے سرکاری اپارٹمنٹس کی نیلامی میں گھپلے کیے اور من پسند لوگوں کو بولی میں مدد دے کر ان سے رشوت لی۔“ کیرل کے خلاف یہ مقدمہ 3سال سے چل رہا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریا میں کرپشن کے خلاف دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے بڑا مقدمہ چل رہا ہے جس میں اب تک کئی لوگوں کو سزا سنائی جا چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close