موسم سرما کی آمد آمد، موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے۔ خصوصاً گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت بہت نیچے آ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آج سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے اور کئی مقامات پر گہرے بادل چھائے

رہیں گے۔ آج کے روزمکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل، شمالی و مشرقی سمیت کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور کہیں ہلکی بارش کی اُمید ہے۔خصوصاً جازان، عسیر اور الباحہ میں طوفانی بارش کی توقع ہے۔جبکہ پہاڑی علاقوں میں گہری دُھند چھائی رہے گی۔سعودی عرب کے سردعلاقوں کے مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرم ملبوسات نکال لیں تاکہ سردی سے بچاؤ ہو سکے۔اگلے چند روز میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مقامی افراد اور تارکین سے کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران وادیوں اور نشیبی علاقوں کا رُخ کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی پکنک کی غرض سے نہ جائیں۔کیونکہ نشیبی علاقوں میں پانی اکٹھا ہونے سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔خصوصاًگاڑیوں کے وائپرزکو سفر سے پہلے چیک کر لیا جائے کیونکہ بارش ہونے کی صورت میں وائپر خراب ہونے پر گاڑی چلانے میں انتہائی دشواری ہوتی ہے اور حادثات کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ تمام ڈرائیورز حدِ رفتار سے تجاوز نہ کریں اور طغیانی والے علاقوں سے دُور رہنا ہی بہتر ہو گا۔ مملکت میں اس بار ریکارڈ سردی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں