شرمندگی ہی شرمندگی، آزمائشی ویکیسن لگوانے والے بھارت کے وزیر صحت کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا

نئی دہلی(شِنہوا)شمالی بھارت کی ریاست ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج جنہیں گزشتہ ماہ کوویڈ19-کی آزمائشی ویکسین دی گئی تھی کا ہفتہ کو نوول کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔انیل وج جن کے پاس صحت سمیت متعداد وزارتوں کے قلمدان ہیں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ وائرس کا شکار ہوگئے ہیں انہوں نے

حالیہ دنوں میں اپنے ملنے جلنے والے افراد سے اپنا ٹیسٹ کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔وج نے لکھا کہ ان کا کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ امبالا کنٹونمنٹ کے سول اسپتال میں داخل ہیں۔ وہ تمام افراد جو مجھ سے قریبی رابطے میں رہے ہیں ان کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کرائیں۔گزشتہ ماہ، 67 سالہ وج کو بھارت بائیوٹیک کے کوواکسن کے تیسرے مرحلے کی آزمائش کے دوران کوویڈ-19 ویکسین کی آزمائشی خوراک دی گئی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ویکسین کے لئے اپنی ریاست میں پہلے رضاکار ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close