امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، ایک دن میں 2لاکھ 25 ہزار 201 نئے کورونا کیسز کا ریکارڈ قائم

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں جمعہ کو 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ-19 کے ریکارڈ 2لاکھ 25 ہزار 201 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا جس کے ساتھ ملک میں کیسز کی تعداد1 کروڑ41لاکھ90ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔امریکہ میں اموات کی تعداد بھی 2لاکھ76 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔جانز ہاپکنزیونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اسی

دورانیہ میں ملک میں کوویڈ-19 سے2 ہزار506 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔بدھ کو ملک میں ایک روز میں کوویڈ-19کے کیسز کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا تھا جس روز 1لاکھ96 ہزار227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پہلی بار اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد1 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی۔ یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کے مرکز کے مطابق جمعہ کی سہ پہر تک ریاست نیویارک میں کوروناسے ہلاکتوں کی تعداد34ہزار793 ہوگئی تھی جو ملک میں سب سے بدترین صورتحال ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close