اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا قیام، سعودی وزیر خارجہ نے اہم اعلان کر دیا

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات کی بحالی ایک ایسی خود مختار ریاست سے مشروط ہے جو

فلسطینی عوام کے لیے بھی قابل قبول ہو۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میڈیا سے گفتگو میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ فلسطین کی 1967 والی حیثیت سے کم ناقابل قبول ہوگا۔وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ تعلقات کی بحالی کے لیے یہ شرط سعودی عرب کے فلسطین سے متعلق وژن کی عکاس ہے جس کے تحت 1982 میں بھی اْس وقت کے ولی عہد فہد بن عبدالعزیز نے فاس میں مذاکرات بھی کیے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں