ہمسایہ ملک نے چند ہفتے میں کوویڈ19-ویکیسن کی تیاری کا اشارہ دے دیا، سب سے پہلے کس کو دی جائے گی؟

نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کوویڈ19-کی ویکسین کچھ ہفتوں کے اندر ملک میں تیار ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے ساتھ ویکسین کی قیمت پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے جیسے ہی وفاقی حکومت کو بھارتی سائنسدانوں سے اجازت ملتی ہیملک بھر میں ویکسین کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ فرنٹ لائن کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی جو (کرونا وائرس) کی وبا کے خلاف جنگ میں سب سے آگے کی صفوں میں رہے ہیں۔ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماں کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ویکسین تقسیم کے نیٹ ورک پر ریاستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جارہا ہے اور یہ کہ ویکسین کے ذخیرہ کرنے اور ترسیل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کی مدد سے ویکسین کی نقل وحمل کے مواصلاتی ذرائع کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ ویکسین کے اسٹاک اور بیک وقت معلومات کے لئے خصوصی سافٹ ویئر بھی تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ کے قریب ویکسین آزمائش کے دوسرے مراحل پر ہیں جن کی بھارت میں تیاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔بھارت کی تین ویکسینز تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ویکسین اب زیادہ دور نہیں ہے ۔ آئندہ چند ہفتوں میں ایک ویکسین بھارت میں استعمال کے لئے ممکن ہوسکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں