چین ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو خبردار کر دیا

واشنگٹن (این این آئی)امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے آئندہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ انٹیلی جنس کوسیاست میں ملوث کرنے سے باز رہے۔ ریٹکلف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بات پوری سچائی کے ساتھ تسلیم کر لینا چاہیے کہ چین ہماری قومی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ

ہے۔فوکس نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں ریٹکلف کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات واضح ہیں کہ چین ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔انٹیلی جنس سربراہ نے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو اس خطرے کو دیگر امور کے مساوی قرار دیتے ہیں مثلا ان کا کہنا ہے کہ روس ،،، امریکا کے لیے چین سے بڑا خطرہ ہے۔ریٹکلف کے نزدیک چین اقتصادی ، عسکری اور ٹکنالوجی کے لحاظ سے دنیا پر غلبہ پانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد ملک ہے جو تمام شعبوں میں امریکی برتری کو چیلنج کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ریٹکلف کے مطابق امریکا کو عسکری، اقتصادی، غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹکنالوجی، سائبر وار، ففتھ جنریشن انٹرنیٹ اور ہر قسم کی مواصلات کے میدان میں درپیش تمام چیلنجوں میں چین موجود ہے۔ایک سوال کے جواب میں ریٹکلف کا کہنا تھا کہ چین سے متعلق موقف کے حوالے سے امریکا ابھی تک اقدامی پوزیشن میں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close