ٹرمپ اپنے حامیوں کو لگام ڈالیں، امریکہ میں الیکشن کمیشن نے وارننگ دے دی

جارجیا (این این آئی)امریکی ریاست جارجیا الیکشن کمیشن کے اعلیٰ عہدیدار صدر ٹرمپ اور ری پبلکن سینیٹرز پر برس پڑے کہا اپنے حامیوں کو لگام ڈالیں اور دھمکی آمیز بیانیے کو ختم کریں۔اٹلانٹا میں نیوز کانفرنس کے دوران الیکشن کمیشن کے عہدیدار غصے میں آگئے، انہوں نے ٹرمپ حامیوں کے الیکشن

منتظمین کے خلاف دھمکی آمیز رویہ پر صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے سینیٹرز نے ایسے الفاظ و بیان کی مذمت تک نہیں کی، یہ سب اب رْکنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے سینیٹرز اگر قائدانہ حیثیت چاہتے ہیں تو اس صلاحیت کا مظاہرہ بھی دکھائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close