واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدراتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم نہ کرتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی ثابت کرنے کی ناکام کوششں کررہے ہیں۔اب انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ووٹر بٹن میری حمایت میں دباتے تھے لیکن ووٹ جوبائیڈن کو جاتا رہا۔ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میڈیا ہی نہیں جج بھی شواہد تسلیم
کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ ووٹر بٹن میری حمایت میں دباتے تھے لیکن ووٹ بائیڈن کوجاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ مشین کی جگہ پھر سے کاغذ استعمال کرنا پڑے گا، لگتا ہے ووٹوں کی گنتی کسی غیرملک میں کی جارہی تھی۔اس سے قبل امریکی صدر کا الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’میرے لیے شکست تسلیم کرنا اتنہائی مشکل ہو گا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت بڑا فراڈ کیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں