تشویشناک خبر، جوبائیڈن کن ملکوں سے متعلق ٹرمپ کی پالیسیاں جاری رکھنے کا اعلان کر دیا؟

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مشکل تو ہوگا مگر ایران نیوکلیئر ڈیل سے متعلق سمجھوتے پر قائم رہیں گے، اتحادیوں سے مل کر کوشش کریں گے کہ مزید معاہدے کیے جائیں۔میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندیوں کی

مدت بڑھائی جائے، میزائل پروگرام پر تحفظات دور ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے بیجنگ پر عائد 25 فیصد ٹیرف فی الحال ختم نہیں کیا جائے گا، ایشیا اور یورپ سے مشورہ کر کے چین پر مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی۔جوبائیڈن یہ بھی کہا کہ امریکا کے لیے سب سے اچھا کام یہ کیا کہ اسے ٹرمپ کے مزید 4 برسوں سے بچالیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close