واشنگٹن(آئی این پی)ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے خاتمے سے پہلے امریکی عدلیہ نے وائٹ ہائوس میں بدعنوانی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ شبہ ہے کہ صدارتی معافیاں رشوت کے بدلے دی گئی ہیں۔ یہ انکشاف واشنگٹن میں شائع ہونے والی عدالتی دستاویز سے ہوا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ الزامات
کس شخصیت پر عائد کیے گئے ہیں۔ آئین کے تحت امریکی صدور کو وفاقی جرائم میں سزا یافتہ افراد کو معاف کرنے میں کافی حد تک آزادی حاصل ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی اپنے سابق سلامتی کے مشیر مائیکل فلن کو معاف کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں