کرونا وبا، سعودی عرب سفر کیلئے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا

ریاض (پی این آئی) سعودی حکومت کی جانب سے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے انتہائی موثر اقدامات کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے مملکت میں کورونا کیسز کی یومیہ گنتی 1ہزار کے ہندسے سے گھٹ کر اب چار سوسے بھی کم ہو چکی ہے۔ دُنیا بھر میں جبکہ کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں بند ہیں ، سعودی

حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے بُلایا جا رہا ہے۔سعودی عر ب کی کوروناوبا سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہترین قرار دے دیا گیا ہے۔ معروف بین الاقوامی ٹریول کمپنی ویگو نے سعودی عر ب کو کورونا وبا کے دوران سفر کے لیے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں چھٹا نمبر دے دیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق ٹریول کمپنی ویگو نے دنیاکے ممالک میں کووِڈ-19 سے لاحق خطرے سے متعلق اپنی نئی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے۔یورپی یونین کے کووِڈ-19 سے تحفظ کے معیار کی روشنی میں سفر کے لیے محفوظ ممالک کی اس نئی درجہ بندی میں ممالک کی محفوظ ،ہائی کیس اور مثبت صورت حال کے مطابق درجہ بندی کی گئی ہے۔اس میں 70 ممالک کا ان کے فراہم کردہ مناسب ڈیٹا اور ٹیسٹنگ کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا ہے اور ان میں صرف چھے کو سفر کے لیے محفوظ قراردیا گیا ہے۔سعودی عرب کو ان ممالک میں چھٹے نمبر پر شمار کیا گیا ہے۔مملکت میں ہر دس لاکھ میں سے 8.8 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ٹیسٹ کے مثبت ہونے کی شرح0.6 فی صد رہی ہے اور ہر دس لاکھ میں سے 1549 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔آسٹریلیا کو کووِڈ-19 کی وَبا کے تناظر میں دنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیا گیا ہے۔اس کے ہاں ہر دس لاکھ میں سے صرف 0.5 نئے کیس کی تشخیص ہوئی ہے اور ہر دس لاکھ میں سے 1693 افراد کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد بالترتیب نیوزی لینڈ ، سنگاپور ، زیمبیا اور کیوبا ہیں۔اسرائیل ، بحرین اور متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر محفوظ ممالک کی درجہ بندی میں شامل ہیں۔فلسطین ، اردن ، امریکا اور برطانیہ ایسے ممالک ہیں جہاں نئے کیسوں کے سامنے آنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close