کورونا کی دوسری لہر

کورونا کی دوسری لہر، جرمنی اور جنوبی کوریا کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے

برلن / سیئول(این این آئی)کورونا کی دوسری لہر،موسم بہار میں کورونا وائرس کی وباء پر بہترانداز میں قابو پانے والے ملکوں جرمنی اور جنوبی کوریا میں مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔جنوبی کوریا میں مسلسل دوسرے روز 500 سے زائد نئے کیس رپورٹ ہونے۔ سے مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے۔ دوسری جانب جرمنی

میں 22 ہزار سے زائد نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔اور ملک بھر کورونا کی دوسری لہر میں پابندیاں مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔یونان میں لاک ڈائون میں7 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔ تاہم برطانیہ اور فرانس نے پابندیوں میں نرمی کاعندیہ دیا ہے۔ادھر روس میں گھر پر رہنے کی ہدایت پر عمل درآمد جاری ہے۔امریکا میں تھینکس گیونگ ڈے کے تہوار پر نیویارک میں سالانہ پریڈ کا محدود پیمانے پر انعقاد کیا گیا۔ اور شہریوں نے شرکت کی بجائے ٹی وی پر پریڈ دیکھی ہے۔ جبکہ جاپان میں نئے سال کا ایونٹ منسوخ کردیا گیا۔۔۔۔

کورونا کی دوسری لہر

کورونا کی دوسری لہر کےبارے مزید میں

بیجنگ(پی این آئی)جاپان کیوں نمبر ون ہے؟ جاپان نے ویکسین کے بغیر ہی کورونا وائرس کے خاتمے کا آلہ تیار کر لیا، کتنے کا ملے گا اور کس کو ملے گا؟ جانیئے۔روشنی کے آلات کی جاپانی کمپنی اوشیو نے انسان کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کووِڈ19 کو ختم کرنے والی الٹرا وائلٹ شعاعیں پھیلانے والا آلہ تیارکرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close