بڑی پیش رفت بہت قریب، چینی ویکسین کی طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ساتھ دوطرفہ حکومتی تعاون کے تحت کوویڈ19-کی چینی ویکسین کی آئندہ ماہ طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ شروع کرے گا۔ وزیر اعظم محی الدین نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کی وزارت صحت چین کے

انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل بیالوجی چائنہ اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز (آئی ایم بی سی اے ایم ایس) کی تیار کردہ امیدوار ویکسین کی طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ شروع کرے گی۔محی الدین نے بتایا کہ اس ویکسین کے محفوظ ہونے اور افادیت کا اندازہ لگانے کے لئے طبی آزمائش میں مجموعی طور پر 3ہزار افراد کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملائشیا کی حکومت نے آئی ایم بی سی اے ایم ایس کو انتہائی سراہا ہے جو ملائیشیا میں تیسرے مرحلے کی طبی تحقیق کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرنے جارہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں