برطانوی حکومت نے لندن میں کورونا وائرس پابندیاں جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، کیا پابندیاں اور کب تک جاری رہیں گی؟ جانیئے

لندن (این این آئی)برطانوی حکومت نے لندن میں کورونا وائرس پابندیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیا، ایک ماہ کا لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد بھی لندن میں گھروں میں اجتماعات منعقد کرنے اور چھ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی برقرار رہے گی۔برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک کے مطابق انگلینڈ کے مزید علاقے

کورونا پابندیوں کے سخت ترین درجے میں شامل ہوں گے۔ 2 دسمبر کے بعد انگلینڈ کے پہلے سے زیادہ علاقوں میں پابندیاں سخت کی جائیں گی۔ میٹ ہینکوک نے کہا کہ پابندیوں کا فیصلہ لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لندن میں کیسز بڑھ رہیہیں، ہمیں ان پر قابو پانا ہے،لندن کورونا پابندیوں کے دوسرے درجے ہائی الرٹ میں شامل ہوگا،انگلینڈ میں عائد ایک ماہ کی لاک ڈاؤن پابندیاں 2 دسمبر کو ختم ہوں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close