بھارت کا ایک اور جنگی جہاز گر کر تباہ

اسلام آباد(پی این آئی)بھارتی فضائیہ کا مگ 29 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مگ 29 طیارے کا ایک پائلٹ لاپتہ جبکہ دوسرے کو تلاش کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مگ 29 بحریہ عرب پر حادثے کا

شکار ہوا۔رواں سال بھارت کا تیسرا مگ29 تباہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال بھی بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائیرفورس کے مجموعی طور 10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں