کورونا کی تباہی

کورونا کی تباہی، امریکا میں کورونا سے ہر 3 منٹ میں 4 زندگیاں جانے لگیں صرف کیلیفورنیا میں دو ہفتوں کے دوران زیرعلاج مریضوں کی تعداد 81 فیصد بڑھی

واشنگٹن (این این آئی)کورونا کی تباہی۔ کورونا وائرس کی موذی وبا سے دنیا کا کوئی خطہ بھی محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ امریکا کو کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے جہاں ہر روز 2 ہزار سے زائد اموات اور ہر 3 منٹ میں 4 اموات ہونے لگیں۔خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز

امریکا کے اسپتالوں میں کورونا کی تباہی مریضوں کی تعداد 87 ہزار تک پہنچ گئی۔ صرف کیلیفورنیا میں دو ہفتوں کے دوران زیرعلاج مریضوں کی تعداد 81 فیصد بڑھی ہے۔امریکی طبی حکام اور سیاستدانوں نے شہریوں سے تھینکس گیونگ تہوار پر گھروں پر رہنے کی اپیل کردی۔ادھر برطانیہ اور فرانس میں کرسمس کے تہوار کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ کینیڈا کے صوبے البرٹا میں بند جگہوں پر اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 8 ماہ بعد اسکول جزوی کھول دیئے گئے۔ جبکہ بھارت میں مزید 44 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 92 لاکھ ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیس 6 کروڑ سے تجاوز کرگئے۔۔۔۔۔

کورونا کی تباہی

کورونا کی تباہی کےبارے مزید میں

برطانیہ (پی این آئی)برطانیہ میں کورونا کی تباہیوں میں تیزی، ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 315 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28446 ہوگئی ہے۔کیبنٹ آفس منسٹر مائیکل گوو اور پروفیسر اسٹیون پووس نے ڈاؤننگ اسٹریٹ میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا

کہ دو لاکھ ’’کی ورکرز‘‘ کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔مائیکل گوو نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق آئندہ ہفتہ جامع پروگرام پیش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اسکول بند ہیں، لیکن اسکولوں کے دروازے ’’کی ورکرز‘‘ کے بچوں کیلئے کھلے ہیں۔مائیکل گوو نے کہا۔ کہ 15,500 اسکولوں میں فوڈ واؤچر سے ’’فری اسکول کھانا‘‘ دیا جا رہا ہے۔ جبکہ اب تک 35 ملین پاؤنڈ کے فوڈ واؤچرز حاصل کئے جاچکے ہیں۔اسٹیون پووس نے کہا۔ کہ لاک ڈاؤن کے سبب فیتھ کمیونٹیز کی مشکلات کا احساس ہے، کرسچن کمیونٹی ایسٹر پر چرچ نہ جاسکی، مسلمان مل کر روزہ نہیں کھول سکتے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ، نسلی اقلیتی ہیلتھ ورکرز میں زیادہ شرح اموات کی تحقیقات کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close